سابق حکومتوں نے ملکی معیشت تباہ کی ،نعیم الحق

سابق حکومتوں نے ملکی معیشت تباہ کی ،نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ پورے ملک میں صحت کارڈ کا آغاز کررہے ہیں،مسلم لیگ(ن) اور ور پیپلز پارٹی نے شاہانہ انداز میں اس ملک کو لوٹاہے،ہمیں حکومت کا خزانہ خالی ملا ہے،عوام کیلئے ایک سال مشکل ہوگا جس کے بعد ترقی کا نیا سفر اس ملک میں شروع ہوگا،پاکستان پر اس وقت 30ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے جس کے اوپر روزانہ6ہزار ارب روپے سود دینا پڑرہا ہے، تجارتی خسارہ30ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہیعمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے تمام وسائل کو استعمال کر کے ملک کو دلدل سے نکالیں گے، حکومت اپنی پالیسیز کا بوجھ غریبوں پر نہیں بلکہ امرا پر ڈال رہی ہے۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ نعیم الحق نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے ملک میں جاری سنگین اقتصادی صورتحال کے حوالے سے قومی اسمبلی میں بحث ہورہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو حکومت سنبھالے ابھی ایک مہینہ ہوا اور روزانہ نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں کہ گزشتہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے کس طرح شاہانہ انداز مین اس ملک کو لوٹاہے۔شاہانہ انداز مین اس ملک کے غریب عوام کی دولت کو لوٹا۔ہمیں حکومت کا خزانہ خالی ملا ہے اور ہم محدود مالی وسائل سے ملک کو چلا رہے ہیں۔ہم5سال میں ایسی اقتصادی پالیسیز بنائیں گے کہ پاکستان ایک خوشحال ملک بنے گا۔گزشتہ10سال میں اس ملک نے معاشی ترقی نہیں کی۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنی سیاست کو ترجیح دی اور ملکی معاشی صورتحال کو پس پشت ڈال دیا۔اخراجات کے بنیادی اصولوں کو 5سال پامال کیا گیا۔گرشتہ دور حکومت نے ہر روز7ارب کے خرچے کیے اورقر ضے لیے۔ پاکستان پر اس وقت 30ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے جس کے اوپر روزانہ6ہزار ارب روپے سود دینا پڑتا ہے۔6بڑے ملکی ادارے روزانہ15کروڑ کا نقصان کر رہے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ30ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔اس صوتحال کے ذمہ دار نواز شریف اور اسحاق ڈار ہیں جو اب لندن بھاگ چکے ہیں۔ اسحق ڈار کی پالیسیز کی بدولت لاکھوں لوگ بیروزگار ہوئے ہیں۔
نعیم الحق

مزید :

صفحہ اول -