ملک میں کنٹرولڈ جمہوریت ، کنٹرولڈ حکومت اور کنٹرولڈ میڈیا ہے،آصف کرمانی

ملک میں کنٹرولڈ جمہوریت ، کنٹرولڈ حکومت اور کنٹرولڈ میڈیا ہے،آصف کرمانی

اسلام آ با د (سٹاف رپورٹر ) پا کستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں کنٹرولڈ جمہوریت ، کنٹرولڈ حکومت اور کنٹرولڈ میڈیا ہے، الیکشن 2018 بھی ایک کنٹرولڈ سسٹم کے تحت کرائے گئے- سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم نا اہل، نالائق اور پروٹوکول کی دلدادہ حکومت کو بھگت رہی ہے- یہ سلسلہ زیادہ دیر تک چلتا نظر نہیں آتا- نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں بجلی، سوئی گیس اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے نہیں دیں-

آصف کرمانی

مزید : صفحہ اول