کوشش کررہے ہیں کرمینل لاء میں اصلاحات لائیں، بیرسٹرفروغ نسیم

کوشش کررہے ہیں کرمینل لاء میں اصلاحات لائیں، بیرسٹرفروغ نسیم

لاہور(نامہ نگار)پسند نا پسند پر ہونے والی تقرریوں سے انصاف کا خون ہوتا ہے، کرپشن کی اس معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ہے ،ان خیالا ت کا اظہار وزیروفاقی قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کے دوران کیا۔بیرسٹر فروغ نسیم نے مزید کہا کہ ہر تھانے میں کرپشن ہے اور عدم دلچسپی ہے، کوشش کررہے ہیں کہ کرمینل لاء میں بھی اصلاحات لائیں اور ہر تھانے میں ایک دو وکیل ہوں جو ایف آئی اار کا اندراج کریں۔اس موقع پرایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا نے کہا کہ پاکستان کے حالات سے نمٹنے کے لئے سب سے بڑی ذمیداری وکلاء پر ہے ،وکلاء کو پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہوجانا چاہیے۔ظہرانے میں چیئرمین جمیل اصغر بھٹی، وائس چیئر مین مین بار کونسل جام محمد یونس، چیئرپرسن ایگزیکٹو کمیٹی بشری قمر، منیر حسین بھٹی، عبدالصمد خان، شاہنواز اسماعیل، ذیشان مرزا، خالد خان بزدار، غلام مصطفی جونی ، فرح اعجاز بیگ، رضوان جٹ ، منطور بھٹی، شعیب شہید، داود احمد وینس اورمرزا ذیشان بیگ سمیت دیگر وکلاء بھی شریک ہوئے۔

فروغ نسیم

مزید : صفحہ اول