حکومت سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد اسلام آباد پہنچ گیا

حکومت سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، جس کے دوران پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا جائیگا،اس سلسلے میں جمعرات کے روز آئی ایم ایف کا وفد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ،جو کہ ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کریں گے جبکہ پاکستانی وفد میں سیکریٹری خزانہ،گورنر اسٹیٹ بینک،سیکریٹری اقتصادی امورشریک ہوں گے۔اس دوران آئی ایم ایف وفد کی خزانہ،تجارت، توانائی، پیٹرولیم، سرمایہ کاری اور ایف بی آر حکام سے مذاکرات ہوں گے۔

آئی ایم وفد

مزید : کراچی صفحہ اول