سبز باغ دکھانے والے بھینسوں کی فروخت سے ملک چلانے لگے، حیدر ہوتی

سبز باغ دکھانے والے بھینسوں کی فروخت سے ملک چلانے لگے، حیدر ہوتی

مردان(بیورورپورٹ) اے این پی کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ عوام کو سبز باغات دکھانے والے اب بھنیسوں کی فروخت سے ملک چلانے لگے ہیں ، غریب گورنرہاؤس کی سیر نہیں چاہتے وہ دووقت کی روٹی کے طلب گارہیں ،موجودہ حکومت نے 187ارب روپے کے ٹیکس لگائے ہیں ،نوازشریف حکومت کی قرضوں کی بات کرتے وقت پی ٹی آئی کی سابق حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کی بھی چانچ پڑتال کی جائے وہ اپنی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرررہے ہیں جس کی صدارت مردان ررول کے صدر حاجی شاہ نواز خان نے کی جبکہ پی کے 53کے امیدوار حاجی احمد بہادر اورعمران ماندوری نے بھی کنونشن سے خطاب کیا اے این پی کے صوبائی صدر نے الزام عائد کیا کہ عام انتخابات میں جنات نے 6بجے کے بعد ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں دس سے پندرہ ہزار ووٹ اضافی ڈالے جبکہ قومی اسمبلی کی سیٹوں پر 20ہزار سے 28ہزار تک ووٹ اضافی ووٹ ڈالے گئے انہوں نے کہاکہ مردان کے عوام کی محبت کی وجہ سے وہ قومی اسمبلی کی سیٹ پر بال بال بچے ہیں اور گیم بنانے والے صحیح اندازہ نہیں کرسکے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ موجودہ حکومت کو اقتدار میں لانے والے بہت جلد ہی اسے رخصت کردیں گے کیونکہ ڈیڑھ ماہ میں انہوں نے غلطیاں شروع کی ہیں جس کی واضح مثال چین کے وزیر خارجہ ہیں جو یہاں سے ناراض ہوکر چلے ہیں انہوں نے نام لئے بغیر کہاکہ پاک فوج کے سربراہ نے چین جاکر دوست ملک کو راضی کرنا پڑا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے کہاکہ انتخابات کے نتائج کی تحقیقات کی پارلیمانی کمیشن کے سامنے یہ بات رکھنا چاہتے ہیں کہ ہم صرف ان نتائج کو تسلیم کریں گے جن پر پولنگ ایجنٹوں کے دستخط ہوں اورتمام بکسوں کے کاؤنٹر فائلز کھول کر اس کی فرانزک تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ہر چیز کی ذمہ داری نوازشریف حکومت پر ڈالنے کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائے انہوں نے کہاکہ بیرونی قرضوں پر تنقید کرنے حکومت اب خود آئی ایم ایف کے گود میں بیٹھنے کے لئے پر تول رہی ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں چیخ رہے ہیں انہوں نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ووٹروں کو گھروں سے نکال لیں اور پولنگ سٹیشنوں پر نظر رکھیں تاکہ ہمارا مینڈیٹ کوئی اور چوری نہ کریں انہوں نے مزیدکہاکہ جعلی مینڈیٹ کے غبارے سے بہت جلد ہوا نکل جائے گی اے این پی ہی پختونوں قوم کو بحران سے نکال سکتی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول