پارا چنار ،اپر کرم میں تیز بارش اور ژالہ باری ،کھڑی فصلوں کو نقصان

پارا چنار ،اپر کرم میں تیز بارش اور ژالہ باری ،کھڑی فصلوں کو نقصان

پاراچنار( نمائندہ پاکستان)اپر کرم کے کنج علیزئی ،نستی کوٹ،شاخ علاقوں سمیت دیگر مختلف علاقوں پر ژالہ باری کے باعث کھڑے دہان ،موم پھلی ،میے ،ماش کی فصلیں اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچاہے اور باقی علاقے خشک سالی کے سبب ان کی کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر کاشت کاروں کے مالی تعاون کیا جائے ان خیالات کا اظہار علاقے کے مشران گلزار طوری،رجب علی،شبیر حسین،عظمت علیزئی،منورحسین دیگر مشران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ نستی کوٹ ،کنج علیزئی،شنگگ کے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑے فصلیں سبزیات ژالہ باری کے ہونے کے سبب تباہ ہوگئی ہیں اور ان سے قبل ہمارے بشتر علاقے خشک سالی کے باعث کھیتوں میں کھڑے فصلیں زمین بوس ہو گئے ہیں تو ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے،

مزید : کراچی صفحہ اول