کوئی لیڈرایسا ہوگا جس کے پاس صرف دوتین سوٹ ہوں ، بشریٰ بی بی

کوئی لیڈرایسا ہوگا جس کے پاس صرف دوتین سوٹ ہوں ، بشریٰ بی بی

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ عمران کا کہناہے عمران خان بہت سادہ انسان ہیں انہیں کسی چیز کا لالچ نہیں، اس صدی میں لیڈر خان صاحب اور ترک صدراردوان ہیں۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں بشریٰ عمران کا کہنا تھا پاکستان کی خوش قسمتی ہے اسے عمران جیسا لیڈر ملا، جوغریب لوگوں کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہے، عمران کے پاس جادوکی چھڑی نہیں،کچھ وقت لگے گا، خان صاحب کپڑوں کے معاملے میں بے پرواہیں اور نہ ہی خان صاحب کے کھانے پینے میں کوئی نخرے ہیں، کوئی لیڈرایسا ہوگا جس کے پاس صرف دوتین سوٹ ہوں۔ عمران کو بڑے گھرمیں رہنے کی عادت ہے لیکن چھوٹے گھرمیں رہ رہے ہیں، عمران گھرآ کر شکرا نے کے نوافل ادا کرتے ہیں اوراللہ سے دعا کرتے ہیں، عمران کھانا کھانے کے بعد واک کرتے ہیں۔ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے خاتون اول کا کہنا تھا اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی،میری شادی بہت جلدہوگئی تھی، رب نے مجھے مہارانی کی طرح رکھا، میری ساری زندگی جائے نماز پر گزری، زندگی میں سیکھا عبادت بہت ضروری ہے۔ میری پہچان میراپردہ ہے۔

بشریٰ بی بی

مزید : کراچی صفحہ اول