وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریز کی منظوری دیدی ،نوٹیفیکیشن جاری

وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریز کی منظوری دیدی ،نوٹیفیکیشن ...

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکریٹریز کی منظوری دیدی ہے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔نئے سیکرٹیریز میں فرخ حبیب ، راجہ ریاض ، زین قریشی ، لال چند، ظہور قرییش ، عالیہ حمزہ ملک ،روبینہ جمیل ،نوشین حامد ، تاشفین صفدر جمیل احمد ، عندلیب عباس شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان قومی سمبلی میں پارلیمانی سیکر یٹریز کی منظوری دیدی ہے ۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے پارلیمانی سیکرٹریز میں زین قریشی فنانس، لال چند انسانی حقوق، اور رخسانہ کو موسمیاتی تبدیلی کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیاہے جبکہ فرخ حبیب کو ریلوے، راجہ ریاض کو پٹرولیم کا سیکرٹری بنا دیا گیا ظہور حسین قریشی توانائی عالیہ حمزہ ملک ٹیکسٹائل ، روبینہ جمیل ، دفاعی پیداوار نوشین حامد قومی صحت اور وجہیہ اکرم کو فیڈرل ایجوکیشن کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے شاہندانہ گلزار خان کو کامرس ، جویریہ ظفر انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کی پالیمانی سیکرٹری مقرر جبکہ جمیل احمد میری ٹائم تاشفین صفدر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور عندلیب عباس کو وزارت خارجہ کا پارلیمانی سیکڑٹری مقرر کر دیا گیا ۔

پارلیمانی سیکرٹریز

مزید : کراچی صفحہ اول