تجارت پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کا اہم ذریعہ ،امریکا

تجارت پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کا اہم ذریعہ ،امریکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان فوری ترقی کا بھرپور پوٹینشل رکھنے والا ایک اہم ملک اور پھیلتی مارکیٹ ہے۔امریکہ نے ہمیشہ مشکلات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اس کا استحکام اس خطے کیلئے بہت اہم ہے۔امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے ایشیاء ڈینی فیرل ، ایکٹنگ ڈائریکٹر برائے سرمایہ کاری ہیلن ہوانگ اور دیگر حکام نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے صدرغضنفر بلورسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ تجارت دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مستحکم کرنے کا اہم زریعہ ہے اور وہ امریکہ میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستانی کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔امریکی حکام نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کیلئے بڑی برامدی منڈی اور براہ راست سرمایہ کاری کا اہم زریعہ ہے جبکہ بہت سی امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کی راہ میں بعض رکاوٹیں حائل ہیں جنھیں دور کرنے پر غور کیا جائے۔دونوں ممالک کے مابین اشیاء کی تجارت میں 2013 سے اب تک بیس فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی دوران امریکی برامدات میں ستر فیصد اضافہ ہوا ہے۔امریکی حکام نے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے مختلف امریکی چیمبرز سے مفاہمت کی یاداشتوں کو خوش آئند قرار دیا اور انھیں امریکی میں جون2019 میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو قبول کر لی گئی۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں صنعتی بستیاں قائم کر کے عسکریت پر قابو پایا جائے۔ پاکستانی معیشت ترقی کر رہی ہے اور ہم ترقی کا سفر امریکہ سے مل کر طے کرنا چاہتے ہیں۔دونوں ممالک کی کاروباری برادری پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل نے کہا کہ پاکستان کا اچھا وقت آ چکا ہے اور اس موقع پر امریکہ ہمارا ساتھ نہ چھوڑے بلکہ میگا پراجیکٹس اور صنعتی ترقی کے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرے۔ملاقات میں امریکہ میں پاکستان سفارتکانے کے تریڈ منستر علی طاہر، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور کریم عزیز ملک اور شفیق انجم، مہمند چیمبر کے صدر فیصد خان، چارسدہ چیمبر کے صدر سکندر خان، سوات چیمبر کے اول نائب صدر اکبر خان، ارسلان کھوکھر اور امریکہ میں پاکستان کے کمرشل کونسلر عرفان اور دیگر بھی موجود تھے۔
امریکا