چارسدہ میں واپڈا کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، متعدد پکڑے گئے
چارسدہ(بیو رو رپورٹ) محکمہ واپڈا چارسدہ نے بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر لیا۔ متعدد بجلی چور دھر لئے گئے۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو امجد خان اور EC خیبر سرکل خالد خان اور ایکسیئن چارسدہ نادر ولی خان کے خصوصی ہدایت پرصوبے بھر کی طرح چارسدہ میں بھی بجلی کے ناجائز استعمال اور بقایاجات کی وصولی کیلئے پیسکو بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز متعدد کر دیا گیا۔ایکسئین چارسدہ نادر والی خان کی ہدایت پرچارسدہ سرکل کے تمام سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں ایکسیئن واپڈا چارسدہ نادر ولی خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چارسدہ کے اکثر علاقوں میں مین لائن سے کُنڈے کے ذریعے بجلی چوری کی جاتی ہے۔جس کی وجہ سے مین لائنوں پر بوجھ بڑھنے سے ٹرانسفرمر جل جاتے ہیں۔اور ساتھ ہی مین لائنوں میں بھی فالٹ آجاتا ہے۔جس کی وجہ سے اکثر بجلی بند رہتی ہے۔ایس ڈی او اُتمانزئی سب ڈویژن مقصود تاجد لائن سپرنٹنڈنٹ آفاق احمد کے زیر نگرانی اُتمانزئی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں واپڈا چاپہ مار ٹیموں نے واپڈا پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو بجلی چوری اور ڈائریکٹ کنڈے ڈالنے والے افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے جبکہ بقایات کی مد میں لاکھوں روپے ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے اس حوالے سے ایکسئین نادر ولی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژن آفس چیئر مین جوہر علی اورڈویژن سیکرٹری حسن زیب بھی موجود تھے۔ایکسیئن نادر والی خان نے کہا ہے کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو اربو ں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کنڈ ا کلچر کی وجہ سے نہ صرف بجلی کا تمام نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ ان علاقوں میں نصب ٹرانسفارمرز کو بھی نقصانات پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے انھوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام ہم سب کا قومی فریضہ ہے اور اس کیلئے ہم سب کو مل جل کر کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ نہ صرف لوڈ شیڈنگ بلکہ بجلی کے حوالے سے صارفین کے تمام مسائل بطریقہ احسن حل ہو سکیں ۔