عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف لیگی رہنماعباس آفریدی کے گھر پہنچ گئے

عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف لیگی رہنماعباس آفریدی کے گھر پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد عباس آفریدی کے گھر پہنچ گئے ،لیگی رہنما سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں پیشی کیلئے گزشتہ روز اسلام آبادپہنچے تھے ،عدالت نے حاضری لگانے کے بعد سابق وزیراعظم کو جانے کی اجازت دیدی۔سابق وزیراعظم نوازشریف پیشی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پارٹی قائد سے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کی ۔

نوازشریف

مزید : کراچی صفحہ اول