دھاندلی ‘ اثاثوں میں ہیر پھیر ‘ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار 16 اکتوبر کو الیکشن ٹربیونل طلب
ملتان‘ڈیرہ غازیخان ( خبر نگار خصوصی ‘ نمائندہ خصوصی)جج الیکشن ٹربیونل ہائیکورٹ ملتان بینچ نے اثاثے درست ظاہرنہ کرنے اوردھاندلی کرنے پروزیراعلیٰ پنجاب کوناکام قرار دینے کی درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اور15امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کو16 اکتوبرکوپیش ہونیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پی پی 286 ڈی جی خان سے آزادامیدوارسردارمحمداکرم خان ملغانی نے درخواست دائرکی تھی کہ اس نے آزادامیدوارکی حثیت سے حصہ لیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان احمدبزدارکوتحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب قراردیاگیاجبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پروزیراعلیٰ نے اپنے اثاثوں کی درست مالیت ظاہرنہیں کی ہے اورکامیابی کے بعددرخواست گذارنے دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ آفیسرکودرخواست دی جو زائدالمیعادقراردیکرخارج کردی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بطورایم پی اے کامیابی کومنسوخ کیاجائے اوردرخواست گذارکوکامیاب امیدوارقرار دیاجائے کیونکہ ریٹرننگ آفیسرکی جانب سے نتیجہ درست طورپرتیارنہیں کیاگیا ہے اور مقررہ 28 جولائی کی تاریخ سے دوروزقبل دوبارہ گنتی کی درخواست دینے کے باوجود بدنیتی سے درخواست مستردکی گئی ہے نیز کامیاب امیدوارنے اثاثے درست طورپرظاہرنہیں کئے ہیں۔ اس طرح پولنگ اسٹیشنزنمبر97 سے139 تک اس حلقہ سیکامیاب وزیراعلیٰ ٰپنجاب کے قبائلی علاقہ تمن بزدارمیں قائم کئے گئے اوراس کے پولنگ ایجنٹوں کوعلاقہ میں داخل ہی نہیں ہونے دیاگیا اس لئے ان پولنگ اسٹیشنزکے ووٹوں پردرج انگوٹھیکے نشانات نادرا سے چیک کرائے جائیں جبکہ فارم 48 میں درست ظاہرنہیں کئے گئے ہیں جوخلاف قانون اقدامات کاثبوت ہیں۔اس طرح الیکشن سے ایک روزقبل ٹرائبل ایریاکے6 پولنگ اسٹیشنز کاسٹاف تبدیل کردیاگیاہے جبکہ اس کے پولنگ ایجنٹس کوگنتی میں نہیں بیٹھنے دیاگیااورفارم 45 بھی نہیں دئیے گئے ہیں۔ اس لئے وزیراعلیٰ کواس حلقہ سے بطورکامیاب امیدوارایم پی اے نااہل قراردیاجائے۔ادھر ضلع ڈیرہ غازیخان کے صوبائی حلقہ 292میں ضمنی انتخابات 14،اکتوبر کو ہوں گے جس کیلئے 105پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گے . 33کو انتہائی حساس کا درجہ دیاگیا ہے . امن وامان کے حوالے سے پاک فوج اور دیگر فورسز خدمات انجام دیں گی ،حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی اور ہینڈی کیم کے ذریعے مانیٹرنگ اور ریکارڈنگ کی جائے گی . صوبائی حلقہ میں ایک لاکھ 42ہزار 297ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے. رجسٹرڈ ووٹرز میں 81976مرد اور 59321خواتین شامل ہیں . یہ بات ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی . اجلا س میں ڈی پی او عمران یعقوب ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تنویرالحسن ، اے ڈی سی جی فاروق صادق ، اسسٹنٹ کمشنر ز احمد فراز ، امتیاز محسن ، سی ای او ایجوکیشن اشفاق حسین گجر ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک کے علاوہ حافظ مغیث احمد ، شفیق الرحمن ، اختر بھٹہ ، ذوالفقاراحمد اور دیگر موجو دتھے. اجلاس میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا . الیکشن کمشن نے ڈپٹی کمشنرعلی اکبربھٹی کو ضمنی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مقرر کیا ہے . ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو ریٹرننگ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اور سی ای او تعلیم کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ، ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر اور زراعت آفیسر کو مانیٹرنگ ٹیم کے اراکین میں شامل کیاگیا ہے . پی پی 292کے ضمنی انتخاب کیلئے 352پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں 157زنانہ اور 195مردانہ شامل ہیں اسی طرح 105پولنگ سٹیشنز میں سات زنانہ ، سات مردانہ اور 91مشترکہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عام انتخابات کی طرز پر انتظامات کو جلد یقینی بنایا جائے . اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تمام پولنگ سٹیشنوں کا سروے کر کے چار دیواری ، پانی ، بجلی ، روشنی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنا کر ایک ہفتے کے اندر سر ٹیفکیٹ فراہم کریں گے . ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امیدواروں کا جلد اجلاس منعقد کر کے انہیں ضابطہ اخلاق کی پاسداری کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی . اس سے قبل امیدواروں کو پیغامات پہنچائے جائیں کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں. ڈی پی او عمران یعقوب نے کہاکہ شفاف انتخابات کے انعقاد اور سکیورٹی کے حوالے سے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے . ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تنویر الحسن نے بتایاکہ ضمنی انتخابات میں 8000کے قریب پولنگ عملہ فرائض انجام دے گا جس کیلئے پہلے سے تربیت یافتہ عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں .پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے .
طلب