نیلم جہلم پراجیکٹ کیخلاف مظفر آباد میں مکمل شٹراڈاؤن ، احتجاجی ریلی ومظاہرہ

نیلم جہلم پراجیکٹ کیخلاف مظفر آباد میں مکمل شٹراڈاؤن ، احتجاجی ریلی ومظاہرہ

مظفرآباد(خبرنگار )واپڈا کی طرف سے نیلم جہلم پراجیکٹ کیلئے دریائے نیلم کے پانی کو سوفیصد منتقل کرنے کیخلاف دارالحکومت مظفرآباد میں مکمل شٹرڈاؤن ،احتجاجی ریلی ومظاہرہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر معاہدہ کرنے کوہالہ پراجیکٹ پر کام شروع نہ کرنے دینے کا اعلان ،مظفرآباد کی عوام کا ایکا،مظفرآباد فضا کوہالہ پراجیکٹ نامنظور ،واپڈا ہائے ہائے کی صداؤں سے گونج اُٹھی ،احتجاجی ریلی اپراڈہ سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے ہو کر عزیز چوک میں اختتام پذیر ہوئی جہاں وہ جلسے کی شکل اختیار کر گئی احتجاجی ریلی میں تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد کی شرکت ،شرکاء نے بینر ز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے مظاہرین پرجوش تھے اس دوران ٹریفک روک گئی ،پولیس اور انتظامیہ ریلی کے ساتھ رہی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تاجر اتحاد مظفرآباد کے عبدالرزاق خان ،راجہ امجد علی خان ،شوکت نواز میر،اصغر نثار میر،مقبول الرحمان عباسی،مولانا عبدالعزیز علوی،زاہد القمر خان ،بشارت مغل ،عتیق کیانی ،محمودالحسن اشرف،افضال سلہریا،شوکت جاوید میرسردار مظہر اعوان،عتیق کیانی ،گوہر کشمیری ،سجاد عباسی ،ہارون مغل ایڈووکیٹ ،مرزا اختر اقبال پرویز اقبال زرگر ،نثار الرحمان عباسی ،اجمل مغل ،امتیاز مغل ،سعید انجم ،تبریز کاظمی ،قذافی الطاف ،چوہدری آصف ،خواجہ عبدالصمد ،عامر یوسف زرگر ،خالد مغل ،راجہ عاصم خورشید ،فیصل علوی سمیت ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی صورت میں کوہالہ پراجیکٹ کا آغاز نہیں کرنے دینگے ،نیلم جہلم پراجیکٹ معاہدہ کے بغیر مکمل کر کے اہلیان مظفرآباد کو پانی سے محروم کرکے ہجرت کرنے پر مجبور کرنے کی سازش کی گئی ہے اس سازش میں ہردور کے حکمران بیوروکریٹس شامل ہیں جن کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور ہماری نسلوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے ،اہلیان مظفرآباد پاکستان کے خلاف نہیں لیکن خود اندھیرے کیساتھ حقوق سے محروم رہ کر پاکستان کو روشن کرنے کے لیے بار بار قربانیاں نہیں دے سکتے ،نیلم جہلم پراجیکٹ میں واپڈا نے ہمارے ساتھ بڑا دھوکا کیا ہے اب معافی نہیں ملے گی اب کوہالہ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد دریاے جہلم کا پانی بھی منتقل ہو جائے گا جس کے بعد صورتحال سنگین ہو جاے گی ہم کسی صورت پر بھی ظلم مزید برداشت نہیں کرینگے ۔آزادکشمیر اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں ہے جس کا اندازہ ہو چکا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیرا یم سی ڈی پی نے کوہالہ پراجیکٹ بند کرنے کا اعلان کیا مگر دوسرے دن ہی واپڈا نے اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے حکمران اقتدار کے مزے لے رہے ہیں مگر مظفرآباد کی عوام جاگ رہی ہے اب حکمرانوں پر بھروسہ نہیں کرینگے دریائے نیلم کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ کیا جائے اس کا معاہدہ کیا جائے ماحولیاتی سنگینی کو ختم کیا جائے ،جھیلوں کی تعمیر صاف پانی کی فراہمی سیوریج لائن نظام درست کیا جائے بصورت دیگر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے اور کوہالہ پراجیکٹ کو شروع نہیں ہونے دیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا 8اکتوبر کو بھی احتجاج بارے مشاورت بعد اعلان کریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول