ہیلمٹ نہیں تو کیا ہوا،شہری کا سر پر گتے کا ڈبہ پہن کر سفر

ہیلمٹ نہیں تو کیا ہوا،شہری کا سر پر گتے کا ڈبہ پہن کر سفر

لاہور( این این آئی) ایک طرف ہیلمٹ مہنگے تو دوسری جانب چالان کا خوف، شہری نے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے مال روڈ پر گتے کے ڈبہ کا ہیلمٹ پہن کر سفر کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر شہر بھر میں ہیلمٹ کو لازمی قرار دیا گیا، ہیلمٹ نہ پہننے پر ٹریفک وارڈنز کی جانب سے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جارہی، تاہم بھاری چالان سے بچنے کے لیے ایک شہری نے گتے کے ڈبے کو اور ایک نے پلاسٹک کے برتن کو ہیلمٹ بنا لیا۔ شہری نے سر پر ڈبہ پہن کر مال روڈ پر سفر کیا تاہم اس دوران کسی وارڈن نے اس کا چالان نہیں کیا۔

ہیلمٹ

مزید : کراچی صفحہ اول