جناح اسپتال کے ڈاکٹرزکا تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

جناح اسپتال کے ڈاکٹرزکا تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کے ڈاکٹرا تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے۔ او پی ڈی کے بائیکاٹ کے بائث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے ڈاکٹر اور قومی ادارہ برائے اطفال کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے جناح اسپتال کے ڈاکٹر تین ماہ سے تنخواہیں نا ملنے اور قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ملازمین انتظامیہ کی طرف سے من پسند ملازمین کو ترقی دینے کی بائث جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ترجمان زریاب ٹوانہ کی سربراہی میں احتجاج کیا گیا احتجاج میں نرسز ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی شامل ہیں ترجمان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ترجمان زریاب ٹوانہ نے کہا کہ این آئی سی ایچ کے 8 سوملازمین میں سے 25 برس کے دوران کسی کی دوبار ترقی دی گئی اور کسی کی آج تک ترقی نہیں دی گئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ملازمین کوانصاف کے ساتھ ترقی دی جائے اسپتال کی انتظامیہ نے احتجاجی ملازمین کو مذاکرات کے لئے آفس میں طلب کرکے تمام جائز مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کردیا واضح رہے قومی ادارہ برائے اطفال کے ملازمین نے من پسند افراد کی ترقیوں کیخلاف عدالت میں کیس بھی دائرکیاہواہے۔