کراچی ، نجی ہسپتال میں ڈکیتی ، ڈاکو لاکھو روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

کراچی ، نجی ہسپتال میں ڈکیتی ، ڈاکو لاکھو روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر ...

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع نجی اسپتال میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈکیت لاکھوں روپے کی نقدی سمیت قیمتی مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں واقع نجی اسپتال میں مسلح ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور ڈی وی آرسمیت قیمتی مالیت کا دیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مسلح ڈاکو 20 سے 25 منٹ تک اسپتال میں لوٹ مارکرتے رہے، ڈاکوؤں نے اسپتال کے عملے اور گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ مریضوں، تیماداروں اور ڈاکٹرز سے بھی لوٹ مار کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز افسران موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق مسلح ملزمان فرار ہوتے ہوئے گارڈ سے چھینا گیا اسلحہ اسپتال کے قریب واقع مسجد کے سامنے پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس نے اسپتال کے سپروائزر محمد اصغر پرویز کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول