جامشورو، خوشحال خٹک ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

جامشورو، خوشحال خٹک ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جامشورو (خصوصی نامہ نگار) صوبہ سندھ کے شہرجامشورو میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جامشورو کے علاقے سن کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاورجا رہی تھی۔پولیس حکام کے مطابق کراچی جانے والی دوسری ٹرین کوآمری کے قریب روک دیا گیا، سن اورآمری کیدرمیان اپ اینڈ ڈان ٹریک تاحال معطل ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 13 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی میں 10 سے 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور 7 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھیں جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جارہی تھی۔واضح رہے کہ رواں برس 10 جون کو پاکستان ریلوے کی مال بردار ٹرین سکھر کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی، 27 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔