فواد چوہدری کے بیان سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ،نفیسہ شاہ

فواد چوہدری کے بیان سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ،نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے مقدمات پر فواد چوہدری کے بیان سے بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کے لئے آصف زرداری کے خلاف مقدمات نئی بات نہیں ہیں۔تحقیقات ایف آئی اے کررہی ہے اور تحقیقات سے متعلق انکشافات فواد چوہدری کررہے ہیں، یہ واضح ہوچکا کہ حکومت آصف زرداری سے سیاسی انتقام لینے کے لئے مقدمات بنارہی ہے۔ نفیسہ شاہ نے مزیدکہا کہ تیس سال سے آصف زرداری عدالتوں سے اپنی بے گناہی ثابت کرتے پھررہے ہیں۔