نا بالغ بچوں اور حاملہ خواتین کے دانتوں میں پارے کی بھرائی پر پابندی عائد

نا بالغ بچوں اور حاملہ خواتین کے دانتوں میں پارے کی بھرائی پر پابندی عائد

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزارت صحت نے پندرہ سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کے دانتوں میں بھرائی کے لئے پارے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے سینئر ایڈوائزرڈاکٹر محمود اے خواجہ کی مفصل تحقیق اور اس پر بین الاقوامی سطح پر پیش کئے جانے والے مقالاجات و رپورٹس متعلقہ اداروں کو فراہم کی گئی جس کی روشنی میں وزارت صحت نے دانتوں میں پارے کی بھرائی پر پابندی عائد کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر