سیاستدان اب تاجروں کو اپنے مقاصدکیلئے استعمال نہیں کرسکتے،تاجربرادری

سیاستدان اب تاجروں کو اپنے مقاصدکیلئے استعمال نہیں کرسکتے،تاجربرادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(سٹی رپورٹر)کوہالہ،چھتر کلاس،دولائی،کلیاں،راڑہ سمیت دارلحکومت کے دیگر بازاروں جن میں چہلہ بانڈی،سنٹر پلیٹ،سی ایم ایچ بازار،تانگہ سٹینڈ،کچری روڈ،مین بازار،اپر اڈا،سنڈگلی ،شوکت لائن ،لاری اڈا بازار،ویسٹرن بازار،نلوچھی،پولیس لائن،اپر چھتر،لوئر چھتر جزوی طور پر کھلے رہے جبکہ دارلحکومت کے گرد نواح سے ملحقہ علاقوں کے بازاروں میں تاجروں نے شٹر ڈاؤن کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو سیاست دانوں کی لونڈی بنانے کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے۔اب تاجر برادری کو تقسیم کر کے ذاتی مفادات کے حصول میں مگن ٹولہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا نام نہاد تاجر رہنماآج تک بازاروں مین سٹریٹ لائٹس،واش رومز اور چوکیدارہ سسٹم رائج نہ کر سکے۔آتشزدگی کا شکار ہونے پر تاجروں کی کسی بھی قسم کی مدد نہ کی جا سکی۔تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے مجبور بے کس مقامی تاجروں کا استحصال وطیرہ بنا رکھا ہے۔مگر جب ذاتی مفادات کی باری آتی ہے۔تو یہ لوگ شہریوں کے جذبات سے کھلواڑ کرتے ہیں۔جس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس شٹر ڈاؤن کی کوئی اہمیت نہیں۔تاجربرادری حکومت کے ساتھ ہے نہ کہ مفاد پرست ٹولے کے ساتھ ہم ایسی کسی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔