چکاروملحقہ علاقوں میں درختوں کی کٹائی عروج پر پہنچ گئی
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)محکمہ جنگلات ٹمبر مافیا کے نرغے میں،چکار اور ملحقہ علاقوں میں سر سبز قیمتی درختان کی بے دریغ کٹائی عروج پر پہنچ گئی،وزیر اعظم آزادکشمیر کے قریبی رشتہ داروں کے ملوث ہونے کا انکشاف،کروڑوں روپے کی قیمی لکڑی کاٹ کر سمگل کی جانے لگی،محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت نے جنگلات کو چٹیل پہاڑوں میں تبدیل کرنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈویژن مظفرآباد میں محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت نے پہاڑوں کو چاٹنا شروع کر رکھا ہے۔دن رات قیمتی درختوں کی کٹائی سر عام کر کے اونچے پونے داموں فروخت جاری ہے۔محکمہ جنگلات پوری طرح خاموش تماشائی ذرائع کے مطابق کئی حکومتی سیاسی بااثر شخصیات سمیت وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید خان کے قریبی عزیزوں نے جنگل کا صفایا کرنا شروع کر رکھا ہے۔چکار اور چناری کے جنگلات میں درختوں کی کٹائی اور سرعام فروخت پر عوام الناس شدید ہیجان میں مبتلا ہو چکے ہیں سیاسی ،سماجی ،مذہبی،تجارتی عمائدین نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ چکار اور ملحقہ علاقوں میں ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کی گٹھ جوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا نوٹس لیا جائے۔