کسٹم پاکستان نے ایل اوسی ٹریڈرز کا جینا محال بنادیا

کسٹم پاکستان نے ایل اوسی ٹریڈرز کا جینا محال بنادیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)کسٹم پاکستان نے ایل او سی ٹریڈرز کا جینا محال کر دیا مقبوضہ کشمیر سے آنے والے لاکھوں روپے مالیت کے ٹماٹر کے چار ٹرک پکڑ لیے تاجروں کے کے خلاف سمگلنگ کے مقدمات درج ایل او سی ٹریڈرز سراپا احتجاج وفاقی اور آزاد کشمیر حکومتیں مسئلہ حل کروانے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر نے لگیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کسٹم پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے آنے والے ٹماٹر سے لوڈ ایک ٹرک کو سمبڑیال سیالکوٹ اور تین ٹرکوں کو لاہور میں پکڑ کر ضبط کر نے کے علاوہ تاجروں کے خلاف سمگلنگ کے مقدمات درج کر دیے ہیں جبکہ کوہالہ اور آزاد پتن سے اسلام آباد تک مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مالوں سے لوڈ ٹرکوں کا پاکستان میں داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا ہے ایل او سی ٹریڈرز نے کسٹم کی جانب سے چار ٹرکوں کی ضبطگی اور اور ناکہ بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلہ کا مستقل بنیادوں پر حل کروائیں دوسری جانب ایل او سی ٹریڈرز نے ٹا ٹا آزاد کشمیر کی جانب سے تاجروں سے پانچ لاکھ سیکورٹی وصولی کے حکم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹا ٹا کو اس پر نظر ثانی کر نی چاہیے تاجر پہلے ہی کسٹم کے ظلم کا شکار ہیں ان سے پانچ لاکھ سیکورٹی طلبی تاجروں کو مزید مشکلات سے دوچار کر نے کے مترادف ہے ٹا ٹا پہلے کسٹم کا مسئلہ حل کروائے اس کے بعد تاجروں سے سیکورٹی وصولی کا حکم جاری کرے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر