حسن ابدال،مرکز ی انجمن تاجراں کی تمام ذیلی تنظیموں کے انتخابات کا عمل مکمل
حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)مرکز ی انجمن تاجراں کی تمام ذیلی تنظیموں کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ صرف مشرقی بازار نمبر 1کے انتخابات باقی رہ گئے ہیں جس میں الیکشن شیڈول کے مطابق 29ستمبر بروز ہفتہ دن 2بجے تا شام 5بجے تک ووٹنگ ہو گی۔مرکزی انجمن تاجراں کے آئین کے مطابق تمام ذیلی تنظیموں کو یکم ستمبر کو اطلاع دی گئی تھی کہ وہ اپنے بازاروں کے الیکشن 30ستمبر تک مکمل کر لیں اور کابینہ کی حتمی فہرست مرکزی انجمن تاجراں کے دفتر شام 5بجے تک جمع کرا دیں۔مرکزی انجمن تاجراں کی ہدایات کی روشنی میں اب تک صرف ایک بازار کے علاوہ تمام ذیلی تنظیموں کے انتخابات کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔مرکزی انجمن تاجراں کے صدر چوہدری جمشید اختر ۔سئنیر نائب صدر چوہدری اظہر علی۔نائب صدر راجہ عامر علی۔جنرل سیکرٹری سید ہاشم علی علوی۔جوائنٹ سیکرٹری شیخ محمد رفاقت اور فنانس سیکرٹری عمران شیخ نے نو منتخب اراکین کو مبارک باد دی۔