نور مجید کی درخواست پر سماعت دو اکتوبر تک ملتوی

نور مجید کی درخواست پر سماعت دو اکتوبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں کاروباری اکانٹس منجمد کرنے کے خلاف انور مجید کی درخواست پر سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔جمعرات کو کراچی کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،انورمجید کو وہیل چیئر پرعدالت میں پیش کیا گیا،جہاں انور مجید کے وکلا نے کاروباری اکانٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست دائر کی، مگر وکلا کی ہڑتال کے سبب عدالت نے سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔اس سے قبل عدالت نے کیس میں سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ طلب کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ چوبیس ستمبر کو سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکائنٹس سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں گرفتار انورمجید اورعبدالغنی مجید کو اسپتال سے جیل منتقل کرنے کاحکم دیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعلی سندھ نے دوبارہ ملزمان کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی تو سخت ایکشن لیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر