مودی کی بوکھلاہٹ بھارتی معیشت کی تباہی کاباعث بنے گی،شمس سواتی

مودی کی بوکھلاہٹ بھارتی معیشت کی تباہی کاباعث بنے گی،شمس سواتی

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شور یٰ وامیرضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ نریندرمودی کی بوکھلاہٹ آمدہ انتخابات کے موقع پر ہندوستانی معیشت کی تباہی ہے ،گزشتہ برس ہونے والی 12.5بلین کی سرمایہ کاری میں سے رواں برس سرمایہ کاروں نے 8.1بلین ڈالرنکال لیا ہے اور انڈین روپے کی قدر65روپے سے گرکر73روپے تک جاپہنچی ہے اسی بے چینی کے باعث نریندر،اپنے جنرل کے پیچھے چھپ کرپاکستان کوجنگ کی دھمکیاں دے رہاہے تاکہ ہندوستانی عوام کی توجہ گرتی معیشت اورتیزی سے بڑھتی پیٹرول کی قیمتوں سے ہٹا ئی جاسکے لیکن اسے معلوم نہیں کہ پاکستانی قوم یک جان ہے اوروہ ایسی گیدڑبھبکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی۔ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرضلع نے کہاکہ ہندوستان کی بزدلانہ کاروائی پرپاکستانی عوام اسے مایوس نہیں کرے گی سیاسی جماعتوں میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکن ہندوستان جیسے دشمن کے خلاف پوری قوم متحدہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر