جہلم، 791 سکولوں میں بچوں کی حاضری کی شر92.4فیصد رہی

جہلم، 791 سکولوں میں بچوں کی حاضری کی شر92.4فیصد رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم(بیورورپورٹ)ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ماہ اساتذہ و طلبہ کی حاضری، انتظامی افسران کے دورہ جات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے مقرر کردہ اہداف کامیابی سے حاصل کئے ہیں، اجلاس میں بتایا گیا کا جہلم بھر کے 791 سکولوں میں بچوں کی حاضری کی شر92.4فیصد رہی، جبکہ مجموعی طور پر اگست میں 82 فیصد ایل این ڈی فیکٹرز کی شرح رہی، ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کرام کو میتھ اور انگلش میں مزید توجہ دینے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ٹیم سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے کمزور شعبہ جات کو بہتر کرے جبکہ پہلے سے مضبوط شعبوں میں بھی مزید بہتری لائی جائے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عدنان بدرنے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن، ڈی ای او ز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔اجلاس میں بچوں کی حاضری کو مزید فعال کرنے کی ہدایات دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت پنجاب اربوں روپے کی لاگت سے بنیادی اور اعلی تعلیمی سہولیات عام کر رہی ہے ، پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں اور معیاری تعلیم کی سہولیات شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے دیہی علاقوں تک فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایل این ڈی بہتر بنانے کیلئے محنت کی جائے اور انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری سکولوں میں کمزور طلبہ و طالبات پر خصوصی توجہ دی جائے ، ہیڈ ٹیچرز این ایس بی فنڈز کا درست استعمال یقینی بنائیں۔