کسان دوست سکیم کو ہرممکن طورپرکامیاب بنائینگے،غلام صغیرشاہد
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی کسان دوست سکیم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں اور ذمینداروں کوبلا سود قرضے فراہم کرنے کے تمام اقدامات کیے جائیں یہ بات ڈپٹی کمشنر غلام صغیرشاہد نے ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ،محکمہ زراعت کے افسران ،بنکوں کے نمائیندوں ،کسانوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ زمینداروں کو ۱۹۴۷۴ کسان کارڈ جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے ۱۷۰۲۱ کسان کارڈ جاری ہو چکے ہیں اور ۶۲۰۶ کسانوں کو قرضے دینے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جن میں سے ۱۰۲۲ کسانوں کو بلا سود قرضہ مہیا کر دیا گیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ زمینداروں کو قرضے کے حصول کے جو مشکلات پیش آرہی ہیں انکو حل کرنے کے لیئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو اگلے اجلاس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ مونگ پھلی کی اچھی پیداوار کرنے والے کاشتکار وں کو انعا مات حکومت کی طرف سے دیئے جائیں گے۔ کسانوں کی طرف سے 156 درخواستوں میں سے 10 پلاٹس کو کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے زریعے منتخب کیا گیا ۔پلانٹ کلینکس پروگرام کے تحت کسانوں کو انکی فصلوں کے معائنے کے لیئے موقع پر جا کر ضروری ہدایات دینے کے لیئے 138 مراکز پر کیپمس لگائے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے پلانٹ پروٹیکشن آفیسر کو کہا کہ زمینداروں کو معیاری و کوالٹی کا بیج و کھاد کی سرکاری ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنائیں۔