صوبے میں اضلاع کی سطح پر ڈرائیورنگ لائسنس برانچز قائم کی جائیں : آئی جی سندھ

صوبے میں اضلاع کی سطح پر ڈرائیورنگ لائسنس برانچز قائم کی جائیں : آئی جی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کا دورہ کیا اور لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں سے بات چیت کی اورلرننگ لائسنس/مستقل لائسنس کے اجراء/حصول وتجدید کے جملہ امور کو مذید آسان اور عوام دوست بنانے سے متعلق ڈی آئی جی ڈی ایل ودیگر اسٹاف کو موقع پر ہی احکامات دیئے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی ڈی ایل فرحت جونیجو نے کراچی اور سندھ کی دیگر پولیس رینج میں قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے مجموعی امور پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران صوبائی سطح پر490148 ڈرائیونگ لائسنس شہریوں کو جاری کیئے جاچکے ہیں۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ سندھ بھر میں اضلاع کی سطح پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام کے حوالے سے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ سندھ کے دور دراز اور مضافاتی علاقوں میں ڈرائیونگ لائسنس کی خواہش رکھنے والے امیدواران کی آسانی اور لرننگ لائسنس کے اجراء کیلئے باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس موبائلز ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔علاوہ ازیں کراچی کیلئے زون کی سطح پر بھی مذید دو ڈرائیونگ لائسنس موبائل ٹیمیں بنائی جائیں جو شہریوں کو لرننگ لائسنس کے اجراء کے عمل کو آسان اور یقینی بنائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کالجز جامعات کے طلباء کو ٹریفک میں انٹیرن شپ کے تحت ٹریفک قوانین کی پاسداری کی افادیت عدم پاسداری کے نقصانات،ٹریفک حادثات سے بچاؤ سمیت روڈ سیفٹی کے حوالے سے جملہ معلومات پر مشتمل باقاعدہ تربیتی نشست کے تحت آگاہی دی جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ طلباء کی انٹیرن شب یا تربیتی سیشن میں شرکت کو یقینی بنانیکے حوالے سے کالجز وجامعات کے سربراہان کو باقاعدہ مکتوب بھی ارسال کیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایل برانچز میں تعینات افسران جوانوں ودیگر اسٹاف کے یونیفارم کو تبدیل کرنیکے حوالے سے تمام تراقدامات پر مشتمل جامع سفارشات ارسال کی جائیں۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی ایل برانچز کے افسران وجوانوں کو ناصرف ریفریشر کورسز کرائیں جائیں بلکہ انہیں پستول بھی آلاٹ کیئے جائیں انہوں نے ہدایات دیں کہ تقرریاں وتبادلوں کے عمل میں میرٹ اور اہلیت کو فوقیت دی جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ دیگر صوبوں کی پولیس سمیت موٹر وے اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سے باقاعدہ کانفرنس کا انعقاد اور ان سے مشاورت کرکیخاص ایڈوانس فیچر سے آراستہ ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی تیاری اور اجراء کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام ڈی ایل برانچز کی انتظار گاہوں میں ایل ای ڈی ٹی وی کی تنصیب اور ان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سیہونیوالے حادثات نقصانات،اور ڈرائیونگ کے رہنما اصولوں پر مشتمل ویڈیوز کو باالخصوص عوام الناس کی آگاہی کیلئے چلایا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر