غذائیت کی کمی سے سول ہسپتال مٹھی میں مزید 2بچے چل بسے

غذائیت کی کمی سے سول ہسپتال مٹھی میں مزید 2بچے چل بسے

تھر (این این آئی)صحرائے تھر میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب سول اسپتال مٹھی میں مزید دو بچے چل بسے جس کے بعد رواں ماہ میں انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد44جبکہ سال بھرمیں 470 ہو گئی۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگرامراض کی وجہ سے مزید دو بچے انتقال کرگئے ۔اموات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئیں، انتقال کرجانے والے بچوں میں ایک نومولود اور دوسرے کی عمر ایک ماہ ہے۔ان حالیہ اموات کے بعد رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 44ہو گئی، رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 470ہو گئی۔

بچے چل بسے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر