گورنر سندھ سے قطر کے قونصل جنرل مشعال محمد کی ملاقات

گورنر سندھ سے قطر کے قونصل جنرل مشعال محمد کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے قطر کے قونصل جنرل مشعال محمد اے اے الانصاری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک قطر تعاون،صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی موجودگی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی میں قطر کا تعاون لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حب کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار حالات موجود ہیں،قطر کے سرمایہ کار بھی ان سے فائدہ اٹھائیں، حکومت قطری سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔ گورنر سندھ نے قطر حکومت کی جانب سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمت دینے کے اعلان کو بھی خوش آئند قرار دیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر