بلدیہ ٹاؤن فرنیچر اور الیکٹرونک مارکیٹ میں ڈاکو راج

بلدیہ ٹاؤن فرنیچر اور الیکٹرونک مارکیٹ میں ڈاکو راج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھانہ مدینہ کالونی کی حدود بلدیہ ٹان کی شاہراہ وقاص فرنیچر اینڈ الیکٹرونک مارکیٹ میں چھینا جھپٹی اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے مشکوک افراد کی سرگرمیاں عروج پر ہیں جس سے تاجران شاہراہ وقاص اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے۔ چیئرمین سعید آباد بلدیہ ٹان ایریا کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد شریف اور سعید آباد ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر نور محمد نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ابھی حال ہی میں مولٹی فوم پر ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے دوسری واردات القیوم اینڈ سنز پر ہوئی مگر ملزمان مزاحمت کے بعد فرار ہوگئے، اسی طرح بخاری واٹر پلانٹ پر کچھ یہی صورتحال ہو چکی ہے۔ مارکیٹ کے صدر نور محمد کی ایک موٹر سائیکل بھی چوری ہو چکی ہے جس کی ایف آئی آر تھانہ مدینہ کالونی میں درج کی گئی تاہم اس پر پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ ہم آئی جی سندھ، وزیراعلی سندھ، گورنر سندھ اور چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ بلدیہ ٹان کے تاجروں کو تحفظ فراہم کرے۔