گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری، خصوصی سیل قائم

گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری، خصوصی سیل قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر میں موجود گداگر مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈان کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو گداگروں کے پاس بچوں کے مکمل کوائف جمع کرے گا اور ان بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں گے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بچے غائب ہونے کی وارداتوں میں گداگر مافیا ملوث ہے اس سلسلے میں 72 گھنٹوں میں کارروائی متوقع ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر