شیل کے زیر اہتمام پہلی ٹیکنالوجی لیڈرشپ کانفرنس کا انعقاد
کراچی (پ ر)شیل پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں ’شیل ٹیکنالوجی لیڈرشپ کانفرنس‘ منعقد ہوئی جس میں شیل پاکستان کے لیوبریکنٹس بزنس۔ٹو۔بزنس (B2B) سے تعلق رکھنے والے 200کسٹمرز نے شرکت کی اورتوانائی کی صنعت میں لیوبریکنٹس، فیول اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت پر مشتمل انرجی سولوشنز پیش کیے گئے۔اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد شیل کے کسٹمرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا تھا تاکہ وہ عالمی ماہرین سے شیل ورلڈ میں ہونے والی نئی اور اہم ترین دریافتوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔ کانفرنس کی قیادت شیل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور مینجنگ ڈائریکٹر، ہارون رشید نے کی جب کہ وفاقی سیکریٹری برائے پیٹرولیم ڈویژن، میاں اسد حیات الدین کے علاوہ رائل ڈچ شیل کے وائس پریزیڈنٹ ریٹیل مارکیٹنگ، جارج وینک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے شیل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر، ہارون رشید نے کہا،’’ہمیں پاکستان میں لیوبریکنٹس اور فیول ٹیکنالوجی کے بارے میں گفتگو کی قیادت پر فخر ہے۔ایک مسلسل تبدیل ہو تی ہوئی دنیا میں اس بات کی بہت اہمیت ہے کہ ہم اس شعبے میں ہونے والی پیشرفت کو پاکستان میں اپنے پارٹنرز تک پہنچائیں اور اپنے صارفین کے لیے ممکن حد تک بہترین پروڈکٹ کی فراہمی یقینی بنائیں۔ شیل اس بات پرپختہ یقین رکھتا ہے کہ ہم مل جل کر بہتری لا سکتے ہیں۔‘‘ٹَیکنالوجی لیڈرشپ کانفرنس میں شیل کی پروڈکٹس استعمال کرتے ہوئے لیوبریکنٹس، توانائی کے قابل بھروسہ ہونے اور مینوفیکچرنگ سمیت انرجی پروڈکشن میں بہترین طریقوں پر مشتمل جدید رجحانات اور ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا ان میں اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (OEM)کے ساتھ تعلقات، ٹیکنالوجی لیڈرشپ، بہتر کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ، جدید دریافتیں، لیوبریکنٹس اور فیولز میں مسابقتی انرجی سولوشنز، شیل کنسلٹنسی اور گیس۔ٹو۔لیکوئیڈ(GTL) ٹیکنالوجی شامل تھے۔شیل کی عالمی ٹیم نے مختلف کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کوان کے ادارے کی ضروریات پورا کرنے اور آپریشنل چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجیکل جدتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں سہولت فراہم کی۔ کانفرنس کے د وران شیل نے B2B لیوبریکنٹس ماسٹر برانڈ ’’شیل لیوبریکنٹس‘‘ کی رونمائی بھی کی جسے شیل کے اس یقین پر بنایا گیا ہے کہ’’Together Anything is Possible‘‘۔ یہ ایک منفرد پیشکش ہے جس میں شیل کے عملے، تیکنکی مہارت، صنعت کے بارے میں معلومات اور کسٹمرز کے پائیدار تعلقات کے قیام کی طاقت شامل ہیں۔