آئی جی سندھ نے گٹکے کی فروخت کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے گٹکے کی فروخت کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے مبینہ طور پرپولیس آفیسر کی سرپرستی میں کراچی کے علاقہ قائدآباد میں گٹکا تیاری اور فروشی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے جامع انکوائری پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خبرکے مندرجات اور گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مارنیوالی پولیس ٹیم کے بیانات کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کو یقینی بناتے ہوئے تمام تر محکمانہ قواعد اور ضوابط کی روشنی میں مرتکبین کے خلاف ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔