ضمنی الیکشن ، سابق ایم این اے شوکت حیات نون کا شازیہ عباس کھاکھی کی حمایت کا اعلان

ضمنی الیکشن ، سابق ایم این اے شوکت حیات نون کا شازیہ عباس کھاکھی کی حمایت کا ...

شجاع آباد(نامہ نگار)سابق ایم این اے الحاج رانا شوکت حیات نون نے نیشنل پریس کلب شجاع آباد کے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ رانا قاسم نون نے غلام عباس کھاکھی کی بیوہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 222 شازیہ عباس کھاکھی سے پاکتسان تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانے میں دھوکہ کیا(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

اور چالاکی سے ٹکٹ اپنے بھائی رانا سہیل نون کو دلوا دیا جو کہ جنرل الیکشن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی221 سے بری طرح ہار اتھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شازیہ عباس کھاکھی مظلوم خاتون ہے اور ہم شازیہ عباس کھاکھی کی مکمل اور بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر