زکریا یونیورسٹی کے مرمتی پراجیکٹ میں کرپشن اور بے ضابطگی ثابت

زکریا یونیورسٹی کے مرمتی پراجیکٹ میں کرپشن اور بے ضابطگی ثابت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے مرمتی پراجیکٹ میں کرپشن اور(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

بے ضابطگی ثابت ہونے پر پی ڈی سے ٹینڈرنگ واپس لے لی گئی تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے پی ڈی منٹی نینس نے 70لاکھ کے پراجیکٹ بغیر منظوری اورٹینڈر کئے من پسند ٹھیکدار سے کرانے پر نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر کی بنائی ہوئی ایک کمیٹی نے ان پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جس میں بے ضابطگی ثابت ہوگئی جس پر گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر عابد لطیف نے پی ڈی منٹی نینس اصغر علی سے منصوبوں کے ٹینڈرنگ واپس لیکر ایکسئن احسن بلال قریشی کو دے دی، جبکہ منظوری کے بغیر مکمل کئے منصوبوں کے بارے میں انکوائری کرنے اورٹینڈرنگ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔