کلین اینڈ گرین پنجاب کیلئے چیف آفیسرز کو سروے کرنے کا حکم

کلین اینڈ گرین پنجاب کیلئے چیف آفیسرز کو سروے کرنے کا حکم

ملتان (سپیشل رپورٹر)لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے کلین اینڈ (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

گرین پنجاب کیلئے چیف آفیسرز کو سروے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور تجاوزات مہم کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا ہے، کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے 9ڈویژن میں یکم اکتوبر سے شروع کی جارہی ہے، خصوصی مہم شروع کرنے سے قبل تمام میونسپل کارپوریشن کے میئر، ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین، چیف آفیسرز کو ہدایت کی گء ہے کہ آج تمام اضلاع میں سروے کیا جائے اور تجاوزات مہم بارے رپورٹ فائل کی جائے۔

احکامات

مزید : ملتان صفحہ آخر