کوئٹہ میں وکلاء پر پولیس تشدد ‘ ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی اشن کی ہڑتال

کوئٹہ میں وکلاء پر پولیس تشدد ‘ ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی اشن کی ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی ) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے گزشتہ روز اہم مقدمات کی سماعت کے بعد ہڑتال کی گئی (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

ہے۔ اس ضمن میں بار عہدیدران کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر ہڑتال کی گئی اور وکلاء اہم مقدمات کی سماعت کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر خالد اشرف خان اور جنرل سیکرٹری محمد عثمان بھٹی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وکلاء پر پولیس گردی پولیس کا وطیرہ بن چکا ہے حالیہ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے اور اگر وکلاء پر تشدد کے واقعات کو نہ روکا گیا تو وکلاء راست اقدام پر مجبور ہونگے۔