القریش ریلوے پھاٹک نہ کھولنے پرموٹر سائیکل سوار گیٹ کیپر کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار

القریش ریلوے پھاٹک نہ کھولنے پرموٹر سائیکل سوار گیٹ کیپر کو تشدد کا نشانہ ...

ملتان (خصوصی رپورٹر)القریش ریلوے پھاٹک نہ کھولنے پر موٹر سائیکل سوار گیٹ کیپر کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ اس ضمن میں معلوم (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

ہوا ہے کہ گزشتہ شام زکریا ایکسپریس کے لئے گیٹ کیپر صابر حسین نے پھاٹک 49 پی بند کر دیا جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار کا کہنا تھا اس کے گزرنے کے لئے پھاٹک کھول دے ،تاہم ٹرین روانگی کے بعد پھاٹک کھولنے پر موٹر سائیکل سوار نے گیٹ کیپر کو تشدد کا نشانہ بنا کر نڈھال کر دیا اور شہریوں کے آنے پر موقع سے فرار ہو گیا۔ متاثرہ گیٹ کیپر نے موٹر سائیکل نمبر 9262 ایم این این کے سوار کے خلاف تھانہ مظفرآباد میں رپورٹ درج کرا دی۔

فرار

مزید : ملتان صفحہ آخر