نامزدگی فارم میں غلط بیانی ‘ عون حمید ڈوگر ‘ علمدار قریشی کو جواب داخل کرانیکا حکم

نامزدگی فارم میں غلط بیانی ‘ عون حمید ڈوگر ‘ علمدار قریشی کو جواب داخل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 276 کے ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر کے خلاف ملک احمد کریم قسور نے اپیل دائر کی کہ عون حمید ڈوگر نے خانگڑھ میں سی این جی پمپ بنایاہواتھا جس میں انہوں نے محکمہ سوئی گیس کا 23لاکھ روپے کابل ادا نہیں کیا جبکہ ایڈیشنل سیشن (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

جج ارشد انجم جن کے پاس سپیشل جج ریکوری سوئی نادرن گیس کا اضافی چارج بھی تھا وہ عون حمید ڈوگر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکے ہیں جس کا ایم پی اے عون حمید ڈوگر نے نامزدگی فارم الف،ب میں ذکر تک نہیں کیا ملک احمد کریم لنگڑیال نے درخواست میں استدعا کی غلط بیانی کرنے اور ڈیفالٹر ہونے کی وجہ سے عون حمید ڈوگر کو نااہل قراردیاجائے جس پر الیکشن ٹربیونل ملتان نے 17 اکتوبر کو عون حمید ڈوگر کو طلب کرلیاہے۔ اسی طرح اقبال خان پتافی کی طرف سے پی پی 277کے ایم پی اے علمدار قریشی کے خلاف دائر کی گئی جس میں اقبال پتافی نے مؤقف ظاہر کیاہے کہ علمدارقریشی نے دوشادیاں کی ہوئی ہیں جبکہ انکی پہلی بیوی بنک ڈیفالٹر ہے جس کو کاغذات نامزدگی میں ایم پی اے نے طلاق یافتہ ظاہرکیاہے جبکہ علمدار قریشی کی پہلی بیوی اس کے گھر رہائش پذیر ہے اقبال پتافی نے کاغذات نامزدگی فارم میں غلط بیانی کرنے پر علمدار قریشی کونااہل کرنے کی استدعاکی ہے الیکشن ٹربیونل نے علمدار قریشی کو 17اکتوبر کو جواب داخل کرانے کاحکم دیاہے سینئرقانون دان و ایڈوکیٹ سپریم کورٹ مہرتنویر احمد جانگلہ اور مہر توقیر جانگلہ ایڈوکیٹ نے بتایاکہ کیسز میں رٹ پٹیشنرز کا مؤقف انتہائی مضبوط ہے جس میں ایم پی ایز کی نااہلی یقینی ہے۔