آئندہ چند دنوں تک عوام کو ریلیف دیا جائیگا ‘ پالیسی تیار ‘ جاوید اقبال وڑائچ
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ وزیراعظم عمران خان عوام دوست ویژن کے مطابق پالیسی پرعمل پیراہیں انشاء اللہ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
آنے والے دنوں میں عوام ملک کے حالات بہترپائیں گے۔پارٹی رہنماؤں سنی چوہان‘ شمیل مرزا‘ سلمان چوہدری ودیگرسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کوماضی میں بے دردی سے لوٹنے والے اقتدارختم ہونے پررونادھوناشروع کیے ہوئے ہیں لیکن عوام باشعورہے اوران مفادپرستوں کومستردکرچکے ہیں ‘ عوام ملک کی تعمیروترقی کے لیے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ‘ انہوں نے کہاکہ عوام کی امیدوں پرپورااتریں گے اورانہیں کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے۔
جاوید وڑائچ