ادویات چوری سکینڈل وزیر اعلٰی کا نوٹس ، 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

ادویات چوری سکینڈل وزیر اعلٰی کا نوٹس ، 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلی پنجاب نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال سے ادویات کی چوری کے سیکنڈل کانوٹس لے لیاتحقیقات کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔تفصیل کے مطابق بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے میڈیکل وارڈ ٹوسے سرکاری ادویات چوری کرکے میڈیکل سٹوروں اورنجی کلینکس پرفروخت کی جارہی تھیں شہری عدنان نے اس سلسلہ میں وزیراعلی کودرخواست دی اور(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

الزام لگایاکہ ادویات کی چوری میں ہسپتال کاسنٹری انسپکٹر چوہدری منور اوروارڈ بوائے آصف مسیح ملوث ہیں وزیراعلی نے اس کی تحقیقات کاحکم دیاہے اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرذیشان رؤف کی قیادت میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر بہاولپورصدر اورضلعی سینٹری انسپکٹرشامل ہونگے کمیٹی آج ایم ایس آفس میں تحقیقات کاآغاز کریگی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرذیشان رؤف نے کہاہے کہ تحقیقات میرٹ پراوربے لاگ کی جائیں گی اورملوث افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
سکینڈل