گردوں کی پیوندکاری ، کڈنی سنٹر بہالپور کو اجازت ، جلد آپریشن

گردوں کی پیوندکاری ، کڈنی سنٹر بہالپور کو اجازت ، جلد آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورکے کڈنی سنٹرکوگردے کی پیوندکاری کی اجازت دیدی گئی ہے ‘ جلدہی کڈنی سنٹرمیں گردے کی پیوندکاری کاآغاز کردیاجائیگااب مریضوں کوگردے کی پیوندکاری کیلئے کراچی اورلاہورنہیں جاناپڑے گا بہاولپورکے کڈنی سنٹرکوگردے کی پیوندکاری کی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

اجازت ملناجنوبی پنجاب کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے اس سلسلہ میں پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کڈنی سنٹرکے انچارج معروف یورالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹرشفقت تبسم اورٹرانس پلانٹ سرجن ڈاکٹرسلمان ارشد کے علاوہ کمشنر بہاولپورڈویژن نیئراقبال نے بھرپورکرداراداکیااوران کی شب وروز کی محنت سے یہ ممکن ہوا جس کیلئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔