100روزہ کلین اینڈ گرین پنجاب ‘یکم اکتوبر سے مہم شروع‘ متعلقہ ادارے متحرک

100روزہ کلین اینڈ گرین پنجاب ‘یکم اکتوبر سے مہم شروع‘ متعلقہ ادارے متحرک

ملتان (سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات علیم خان نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں پولیٹکل دباو میں آنے بجائے صفائی کی طرف توجہ دیں اور تمام سینٹری ورکرز کو فیلڈ میں حاضر کریں، (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

آئندہ چند روز میں ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر پانچ شہروں کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں ایم ڈی کی تعیناتی کردی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ایم ڈی ایز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملتان، فیصل آباد، لاہور، کوجرانوالہ، روالپنڈی سمیت دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ایم ڈی ایز جبکہ گوجرانوالہ اور لاہور کے ڈپٹی کمشنر بھی موجود تھے۔ علیم خان نے مزید کہا ہے کہ ایم پی اے اور ایم این اے کا دباو کسی صورت میں برداشت نہ کیا جائے، اگر کسی ایم ڈی کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو براہ راست مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر 2018کو کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جو 100دن تک جاری رہے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر