عدالت عالیہ کا ریلوے ملازمین کی ترقی واپس لینے کے احکامات پر عملدرآمد روکتے ہوئے حکام سے جواب طلب

عدالت عالیہ کا ریلوے ملازمین کی ترقی واپس لینے کے احکامات پر عملدرآمد روکتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی )ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ریلوے ملازمین کی ترقی واپس لینے کے احکامات پرعمل درآمدروکتے ریلوے حکام (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں سب انجینئرزپاکستان ریلوے ملتان ڈویڑن شبیرقمر،صفدرحسین اوراصغرعلی نے درخواست دائرکی تھی کہ وہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہوئے بعدازاں محکمانہ کمیٹی کی جانب سیانہیں سلیکشن گریڈ16 دینے کافیصلہ کیا گیا اور25 اکتوبر2016 ء کوجاری احکامات میں درخواست گذاروں کانام بھی ترقی پانے والوں کی فہرست میں سیریل نمبر7،11 اور18 پرموجودتھا اوراس گریڈکے مطابق تنخواہ اورمراعات دینے کے بھی احکامات جاری کئے گئے لیکن دوسال گذرنے کے باوجودانہیں مذکورہ گریڈکے مطابق تنخواہ اورمراعات نہیں دی گئیں اوررجوع کرنے پرمحکمہ کی جانب سے 19 ستمبرکو انہیں دوسال قبل دی گئی ترقی کے احکامات واپس لیلئے گئے ہیں جوغیرقانونی اقدام ہے اس لئے مذکورہ حکم کومنسوخ کرکے ترقی اورمراعات دینے کاحکم دیاجائے۔