خیرات لینے کا بہانہ ‘لودھراں میں خواتین گینگ سرگرم ‘ دو سالہ بچی اغوا

خیرات لینے کا بہانہ ‘لودھراں میں خواتین گینگ سرگرم ‘ دو سالہ بچی اغوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لو د ہر ا ں(نما ئند ہ پا کستا ن)تھانہ قریشی والا کی حدود میں خیرات لینے کے بہانے آنے والی خواتین نے دو سالہ بچی کو اغواء کرلیا۔ والدین کی درخواست پر پولیس تھانہ قریشی والا نے تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق حنیفہ بی بی زوجہ محمد حسن (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

چاہ نائی والا موضع خانواں گھلواں نے تھانہ قریشی والا میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں 27ستمبر کو گھر میں کام کرنے میں مصروف تھی اور میرا خاوند گھا س کاٹنے کے لیے باہر گیا ہوا تھا میں نے اپنی بیٹی انتیہ بی بی بعمر دو سال کو چار پائی کے ساتھ پنگوڑھے میں سلایا ہوا تھا اسی دوران تین عورتیں خیرا ت مانگنے کے لیے میرے گھر آئیں جو اکثر اسی علاقہ میں گھومتی رہتی ہیں میں خیرات کے لیے آٹا لینے کے لیے کمرے میں چلی گئی واپس آئی تو تینوں عورتیں موجود نہ تھیں۔ میں نے پنگھوڑے میں دیکھا تو میری بیٹی موجود نہ تھی تینوں عورتیں میری بیٹی کو اغوائکر کے لے گئی۔میرے شور وایلا کرنے160 پر میرا خاوند محمد حسن ، میرا ماموں خادم حسین آگئے اور انہوں نے عورتوں کی تلاش شروع کردی۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ مسماۃ شمیم مائی ، مسماۃ نصرت مائی ، مسماۃ اقصی مائی نے صلاح مشور ہ ہوکر میری دو سالہ بیٹی کو اغواء کیا ہے جس پر پولیس تھانہ قریشی والا نے تینوں خواتین کے خلاف مقدمہ160 نمبر 309/18درج کرتے ہوئے خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔160