پہلی بار ملک میں مثبت تبدیلی آ ئی ‘ سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ‘ ثروت اعجاز قادری

پہلی بار ملک میں مثبت تبدیلی آ ئی ‘ سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ‘ ثروت اعجاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دائرہ دین پناہ(نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی) نوجوان نسل تحریک کاہراول دستہ ہیں ہماری سیاست کامحوریہی بزرگان دین ہیں جنکاپیغام امن، محبت ،آشتی،برداشت اوررواداری(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ہے،سنی تحریک بھی اسی مشن کولے کرمیدان عمل میں برسرپیکارہے یہی اسلام کاپیغام ہے۔کالعدم تنظیموں کی دہشت گردی کاہمارے اکابرین نشانہ بنے ان خیالات کااظہارسربراہ سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے جنوبی پنجاب دورہ کے دوران درباردین پناہ پرحاضری،فاتحہ خوانی کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سیاسی طورپرپہلی دفعہ ملک کے اندرمثبت تبدیلی آئی ہے جمہوریت کاتسلسل ہی اس ملک کودہشت گردی سے نجات دلاسکتاہے اس لیے ہم سب کوجمہوریت کی بقاکے لیے مل کرکام کرناہوگاہم نے جمہوریت کی بالادستی،ملکی بقا کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کودہشت گردی سے بچانے کے لیے تحریک انصاف کاساتھ دیاتاکہ ملک میں لاقانونیت،کرپشن،اقرباء پروری کوختم کیاجاسکے اورملک امن کاگہوارہ بن سکے،عدل انصاف سب کے لیے یکساں ہوانصاف نہ بکتاہونہ بٹتاہو۔قوم کوسیاسی ومذہبی وڈیروں سے نجات دلانے کے لیے تعلیم عام کرناہوگی ہماری سیاست کربلاکامیدان ہے،قرآن کے ساتھ وابستگی اوراہل بیت سے محبت سنی تحریک کااصول ہے یہ اصول ہم نے اولیائے کرام اوراپنے بزرگان سے سیکھاہے یہ پیغام پھیلاکرملک کی تقدیربدلنے کاعزم لے کرنکلے ہیں انہوں نے کہااب انقلابی لوگ آئے ہیں انہیں بھرپورکام کرنے کاموقعہ فراہم کیاجائے،35سالوں سے سب کودیکھتے آئے ہیں مگرعام آدمی میں کوئی تبدیلی دیکھنے کونہیں ملی اب جمہوریت کے تسلسل اوراستحکام کے لیے100یا200دنوں کی بات نہ کی جائے،مینڈیٹ کااحترام کیاجائے، اس موقع پرانکے ہمراہ عمران مصطفی قادری ،محمدندیم مدنی سیفی،ارشدالقادری،محمدسجادحسین باروی،علامہ فاروق احمدباروی،اللہ نوازسیفی،محمداسلم سیفی ودیگربھی انکے ہمراہ تھے قبل ازیں انہوں نے درباردین پناہ میں فاتحہ خوانی کے بعدملکی استحکام کے ساتھ ساتھ کشمیر،فلسطین،چچینیا،شام وغیرہ کے لیے خصوصی طورپردعاکی۔جبکہ صدرپریس کلب حنیف سیماب نے درباردین پناہ کی شکست وریخت پر سربراہ سنی تحریک کی توجہ بھی مبذول کرائی کہ محکمہ اوقاف اس تاریخی ورثہ اورولی اللہ کے دربارسے سالانہ لاکھوں روپے کمانے کے باوجوداسکی مرمت کی طرف توجہ نہیں دے رہاجس پرانہوں نے اپناکرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ثروت اعجاز قادری