تحصیل ہسپتال تونسہ ‘ ریڈیالوجسٹ کی ڈیوٹی چھوڑ کر ذاتی کلینک پر حاضری ‘ مریض خوار

تحصیل ہسپتال تونسہ ‘ ریڈیالوجسٹ کی ڈیوٹی چھوڑ کر ذاتی کلینک پر حاضری ‘ مریض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تونسہ شریف(تحصیل رپورٹر) تونسہ شریف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر اطہر لطیف قیصرانی نے تحصیل ہسپتال میں اپنے دفتر میں مریضوں کو روکنے کیلئے پرائیویٹ ملازم بٹھا کر ذاتی کلینک پر پریکٹس شروع کر دی ہے گردے کی پتھری‘ پتے کی پتھری‘ آنتوں کے درد ‘ تلی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

اور حاملہ خواتین گیلری میں دس سے بارہ بجے تڑپتی رہتی ہیں ۔ موصوف اپنی پریکٹس میں مصروف رہتے ہیں تحصیل ہسپتال کی الٹراساؤنڈ مشین ٹھیک نہ ہونے کا بہانہ بنا کر مریضوں کو ذاتی کلینک پر دو بجے کے بعد آنے کا مشورہ دیا جاتا ہے چھوٹے بڑے عورت مرد بچے بوڑھے 400روپے فی الٹرا ساؤنڈ کے ریٹ پر لٹنے پر مجبور ہیں مزید اپنے کلینک پر کریانہ سٹور کی طرح ریٹ لسٹ آویزاں کررکھی ہے ۔بڑے ڈاکٹروں نے مریضوں کو لٹنے پر مجبور کررکھا ہے۔ اس سلسلے میں مزید انکشافات ہوئے ہیں ایم ایل سی کے ایکسرے ریڈیالوجسٹ کی رپورٹ کے انتظار میں پورا پورا مہینہ پڑے رہتے ہیں موصوف پر ایم ایل سی کے مضروب نے رشوت کے الزام بھی لگائے ہیں ایم ایل سی کے مضروب کو بازار سے ڈیجیٹل ایکسرے جو کہ کافی مہنگے ہوتے ہیں کرانے لازمی قرار دیئے ہوئے ہیں اور ڈیجیٹل ایکسرے والوں سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے بطور کمیشن طے ہیں غریب لاچار مضروب زبردستی لٹنے پر مجبور ہیں اور یہ سلسلہ ان کی سیاسی تعیناتی کے بعد سے جاری ہے۔صحافیوں کے رابطہ کرنے پر تحصیل ہسپتال کے ریڈیالوجسٹ نے گالیاں دیں اور ان کی کارکردگی نہ چھاپنے کا عندیہ دیا بصورت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ بستی گاڈی کے محمد سلیمان نے کہا کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں کلمہ چوک پر خود کو آگ لگا دوں گا۔
ریڈیالوجسٹ