جاوید اقبال وڑائچ ‘ چوہدری آصف مجید کی جہانگیر ترین سے ملاقات ‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

جاوید اقبال وڑائچ ‘ چوہدری آصف مجید کی جہانگیر ترین سے ملاقات ‘ مختلف امور ...

رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرخان ترین نے کہاہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن ہوتا(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

دیکھ کرمخالفین کی نیندیں اڑگئی ہیں‘ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت عوام اپنے حقوق کے لیے بھرپورتوجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں‘ آنے والے دن عوام کے لیے سودمندثابت ہوں گے‘ ضلع رحیم یارخان بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام کی پسماندگی سے بخوبی آگاہ ہوں اورعوام کومایوس نہیں کریں گے۔اسلام آباد میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کی حقیقی ترجمانی پریقین رکھتی ہے اورانشاء اللہ عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرائیں گے ‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری آصف مجیدنے جہانگیرخان ترین سے سیاسی وعوامی مسائل کے مسئلہ پرتفصیلی تبادلہ خیال کیااوررحیم یارخان دورہ کی دعوت دی جس پرجہانگیرترین نے چوہدری جاویداقبال وڑائچ کوضلع میں پارٹی کوفعال کرنے کی ذمہ داری سونپتے ہوئے جلدرحیم یارخان آنے کی خواہش کااظہار کیاہے۔

خیال

مزید : ملتان صفحہ آخر