آرمی چیف جنرل باجوہ کا دورہ چین اعتماد کی بحالی کا ذریعہ بنا ‘ لیاقت بلوچ

آرمی چیف جنرل باجوہ کا دورہ چین اعتماد کی بحالی کا ذریعہ بنا ‘ لیاقت بلوچ

ملتان(سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان خارجہ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

، داخلہ اور اقتصادی محاذ پر بڑی مشکلات میں ہے ۔ وزارت داخلہ کا کوئی وزیر نہیں اور خارجہ و اقتصادی محاذ پر درپردہ پسپائی ، الجھاؤ اور عدم حکمت پر مبنی بیان بازی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے ۔حکومت ماضی کا سیاسی جمہوری اسلوب ترک کر کے داخلہ ، خارجہ اور اقتصادی ایشوز پر سنجیدہ بحث کا ماحول بنائے تاکہ ان بحرانوں پر بروقت قابو پایا جائے ۔ پاک چائینہ اقتصادی راہداری پر حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے چین میں تشویش پیدا ہوئی، یہ اچھا اقدام تھاکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل جاوید باجوہ کا دور ہ چین اعتماد کی بحالی کاذریعہ بنا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کایکسا ں نظام و نصاب تعلیم کا موقف غیر واضح ہے ۔ وفاق اٹھارویں ترمیم کی موجودگی میں کوئی بنیادی اقدام نہیں کر سکتا ۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر